Monday, August 5, 2013

Ronaldo Dangerous KICK

رونالڈو کی کک سے نوجوان کی کلائی ٹوٹ گئی

ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی فری کک سے سٹیڈیم میں موجود ایک نوجوان کی کلائی ٹوٹ گئی ہے۔
اس واقعے کے بعد رونالڈو اور ریال میڈرڈ کے دوسرے کھلاڑیوں نے ایک قمیض پر دستخط کر کے گیارہ 
سالہ لڑکے چارلی سلوروڈ کو بھیجی ہے
برطانوی شہر بورنموتھ میں اے ایف سی بورنموتھ اور ہسپانوی کلب ریال میڈرز کے درمیان کھیلے جانے والے ایک فرینڈلی میچ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے ایک فری کک لگائی تو فٹبال سٹیڈیم سٹینڈ میں بیٹھے چارلی کی کلائی پر جا لگا۔
اس نوجوان کی کلائی زخمی ہو گئی اور بعد میں اس کی سرجری کرنی پڑی۔
چارلی نے اس واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا’ یہ میچ میں رونالڈو کی پہلے کک تھی اور یہ سیدھی میری جانب آئی تو میں نے اپنے بائیں ہاتھ سے اسے روکنے کی کوشش کی اور اس کے نتیجے میں میری کلائی ٹوٹ گئی‘۔
’ریال میڈرڈ کا اپنے مقامی کلب کے ساتھ میچ دیکھنا میری زندگی کا ایک اہم موقع تھا، اس لیے میں نے کلائی میں تکلیف کے باوجود سارا میچ دیکپا اور اس کے بعد ہسپتال گیا۔‘
سٹیڈیم میں موجود امدادی کارکنوں نے چارلی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد
ہسپتال بھیج دیا۔
اس واقعے کے بعد بورنموتھ کے مشہور فٹبالر سٹیون فلیچر چارلی کی عیادت کرنے آئے اور انہیں ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں کے دستخط والی شرٹ پیش کی۔
چارلی کی کلائی کو واپس اپنی جگہ پر لانے کے لیے آپریشن کیا گیا ہے اور اب وہ سکول سے چھٹیوں کا وقت کلائی پر پلستر کے ساتھ گزاریں گے۔

No comments:

Post a Comment